اوساکا: ایک اہلکار نے منگل کو کہا، زہریلی چھپکلیاں اور تین میٹر تک لمبے سانپ ان 80 رینگنے والے جانوروں میں شامل تھے جو اوساکا میں پولیس نے ایک کمرے کے ایک اپارٹمنٹ سے برآمد کیے۔
افسروں کو ایک بدحواس پڑوسی نے کال کی تھی جس نے اپارٹمنٹ کی دیوار کے ساتھ بیرونی جانب ایک سانپ کو رینگتے ہوئے دیکھا۔
جب پولیس نے اپارٹمنٹ پر چھاپہ مارا تو انہیں درجنوں سانپ، بشمول ایک تین میٹر لمبا بوآ نسل کا بڑا سانپ، اور اس کے ساتھ کئی چھپکلیاں ملیں۔ ان تمام کو 10 مربع میٹر کے کمرے میں الگ الگ پنجروں میں رکھا گیا تھا۔
اہلکار نے کہا، افسروں نے 25 جانوروں کو ضبط کر لیا جنہیں مناسب اجازت ناموں کے بغیر رکھا گیا تھا۔
پولیس نے کہا، ان کے مالک، جو 40 کے پیٹے میں ایک آدمی ہے، کو گرفتار نہیں کیا گیا تاہم کیس اس شبہے پر سرکاری استغاثہ کے دفتر کو بھجوا دیا گیا کہ اس نے جانوروں کی فلاح اور انصرام سے متعلق قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔
“آدمی نے ہمیں بتایا کہ اس نے انہیں پالتو جانوروں کے طور پر رکھا اور انہیں منجمد چوہوں جیسی چیزیں کھلاتا تھا۔ ہم تفتیش کر رہے ہیں کہ اس نے یہ خزِندے کہاں سے حاصل کیے،” پولیس اہلکار نے کہا۔