ٹوکیو: نیشنل پولیس ایجنسی کا کہنا ہے کہ بینک ٹرانسفر سے ہونے والے نقصانات رواں برس جنوری تا اکتوبر کے 10 ماہ کے عرصے کے دوران 38.328 ارب ین کی بھاری مقدار تک آ پہنچے۔ این پی اے نے کہا، یہ رقم فی الوقت ریکارڈ پر بلند ترین ہے۔
فُوجی ٹی وی نے منگل کو خبر دی یہ رقم، جس میں “اورے اورے” (یہ میں ہوں) نامی فراڈی بینک ٹرانسفر اور بلنگ فراڈ کے اسکینڈل شامل ہیں، پہلے ہی 2012 کی مجموعی حد پار کر چکی ہے، جو 36.436 ارب ین تھی۔
این پی اے نے کہا اس برس جاپان کے سب سے بڑے شہروں ٹوکیو اور اوساکا میں فون پر بینک فراڈ ہونے کے واقعات 2012 کے مقابلے میں 50 فیصد بڑھ گئے۔