واشنگٹن (اے ایف پی): امریکی بحریہ نے جاپان میں جدید و نفیس نگران طیارہ تعینات کر دیا ہے، یہ بات اہلکاروں نے پیر کو بتائی، جیسا کہ خطے پر چین کے علاقائی دعوؤں پر کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ایک بحریہ کے اہلکار نے بتایا، دو پی 8 اے پوسیڈون پٹرول جیٹ طیاروں نے جمعے کو جیکسن ول، فلوریڈا سے اڑان بھری اور اوکی ناوا میں کادینا ائیر بیس پر پہنچے، ایک ایسا اقدام جو بیجنگ کی جانب سے پچھلے ماہ مشرقی بحر چین میں متنازع جزائر کو کور کرنے والی فضائی دفاعی حد بندی کے اعلان سے قبل طے تھا۔
جاپان میں اس کی تعیناتی نئے طیارے کے لیے پہلا مشن ہے،جو پروپیلر سے چلنے والے پی 3 اورائن طیارے کی جگہ لے رہا ہے جو 1960 کے عشرے تک پرانے ہیں۔
23 نومبر کو چین نے ایک توسیع شدہ فضائی دفاعی شناختی حد بندی کا اعلان کیا تھا اور کہا کہ طیاروں کو اس علاقے میں داخل ہونے سے قبل پروازوں کی تفصیلات جمع کروانا ہوں گی، جو مشرقی بحر چین میں متنازع جزیروں کا مرکز ہے۔
جاپان، جنوبی کوریا، تائیوان اور امریکہ میں سے ہر ایک نے چین کو اطلاع دئیے بغیر اس علاقے میں طیارے بھیجے، اور بیجنگ کے اعلان کو تسلیم نہ کرنے کا اشارہ دیا۔