ایٹمی اصلاحات کی نگران کمیٹی کی جانب سے ٹیپکو کی نایاب تعریف

ٹوکیو: جاپان کے کھنڈر شدہ فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کے آپریٹر نے پیر کو نگران ماہرین کے منہ سے سائٹ کو بند کرنے کے حوالے سے اپنی کوششوں پر نایاب قسم کی تعریف جیت لی، تاہم ماہرین نے یہ بھی کہا کہ کمپنی کو اب بھی شدید چیلنجوں کا سامنا ہے، خصوصاً آلودہ پانی سے نپٹنے کے معاملے میں۔

“یہ دیکھ کر اچھا لگا کہ ٹیپکو نے پچھلے کئی ماہ کے دوران اچھی پیش رفت دکھائی ہے،” ڈالے کلئین، جو امریکی ایٹمی ریگولیٹری کمیشن کے ایک سابق چئیرمین ہیں نے ایٹمی اصلاحات کی نگران کمیٹی کے ایک اجلاس کو بتایا۔

یہ نگران کمیٹی، جس میں ٹیپکو کے باہر سے چار اراکین شامل ہیں، ستمبر 2012 میں ان مطالبات کے جواب میں قائم کی گئی تھی کہ تحفظاتی کلچر کے معیارات بلند کرنے کے وعدوں کی نگرانی کے لیے آزاد ماہرین کو مقرر کیا جائے۔ اس نے پیر کو اپنا پانچواں اجلاس منعقد کیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.