یاماناشی: پچھلے 2 دسمبر کو صوبہ یاماناشی میں ساساگو سرنگ کی چھت گرنے سے مرنے والے نو افراد کے اعزاء نے اکٹھے ایک یادگاری تقریب میں شرکت کی۔
فُوجی ٹی وی کے مطابق، سنٹرل نیپون ایکسپریس وے کو (نیکسکو) کے صدر تاکےکازو کانےکو اور وزارتِ ٹرانسپورٹ کے نمائندوں نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔
یہ نو مرنے والے تین گاڑیوں پر سوار تھے جب سرنگ کی چھت سے لٹکنے والے کنکریٹ کے پینل نیچے گر پڑے اور گاڑیوں کو کچل ڈالا، اور کئی کو آگ لگا دی۔
پانچ مرنے والوں کے والدین، جو تمام تر 20 کے پیٹے میں تھے اور ایک ہی منی وین میں سوار تھے، نے نیکسکو کے خلاف مقدمہ دائر کر رکھا ہے۔