جاپان 5.4 ٹریلین ین کا اقتصادی محرکاتی پیکج تیار کر رہا ہے

ٹوکیو: جاپان اس ہفتے 5.4 ٹریلین ین سے 5.5 ٹریلین ین کے درمیان مالیت کا حامل ایک اقتصادی محرکاتی پیکج تیار کرے گا تاکہ اپریل میں قومی سیلز ٹیکس میں اضافے سے قبل معیشت کو سہارا دیا جا سکے؛ یہ بات اس عمل سے واقفیت رکھنے والے افراد نے منگل کو بتائی۔

حکومتی وزراء نے کہا ہے کہ یہ پیکج کم از کم 5 ٹریلین ین کا ہونا چاہیئے تاکہ ٹیکس اضافے کی وجہ سے اقتصادی دھچکے کو کم کیا جا سکے — جو بہت بڑے سرکاری قرضے کو لگام دینے کے لیے کئی عشروں میں جاپان کا سب سے بڑا قدم ہے۔

ایک پارلیمانی مالیاتی سیکرٹری ہاسوشیرو ہاناشی نے آبے کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک پینل کو بتایا، حکومت ایک “موثر” پیکج تیار کرے گی جس کی رقم “5 ٹریلین ین سے جتنا بھی ممکن ہو سکا زیادہ ہو گی”۔

ذرائع نے کہا، حکومت نے جمعرات کو ان اقدامات پر فیصلہ کرنا ہے، تاہم ٹھیک ٹھیک رقوم 12 دسمبر کو کابینہ کی جانب سے ضمنی بجٹ کی منظوری سے قبل ظاہر نہیں کی جائیں گی۔

ذرائع نے پچھلے ہفتے کہا تھا کہ یہ بجٹ، جس میں محرکاتی اقدامات شامل ہیں، 7 ٹریلین ین کی مالیت کے قریب ہو گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.