ٹوکیو کے سر پر مسلسل ساتویں برس مچیلن گورمے کیپیٹل کا تاج

ٹوکیو: مچیلن نے کہا، ایک بیسمنٹ سوشی ریستوران جس کا اسی سالہ باورچی ایک ڈاکیومنٹری فلم میں آتا ہے اور ایک ایسا طعام خانہ جہاں ممکنہ طور پر زہریلی بلیو فش پیش کی جاتی ہے، نے مچیلن کی منگل کو جاری ہونے والی رہنمائے ٹوکیو میں تھری اسٹار کی درجہ بندی حاصل کر لی ہے۔

شہر نے مچیلن گائیڈ کے گورمے کیپیٹل کا تاج اپنے سر پر برقرار رکھا، جہاں مسلسل ساتویں برس سب سے زیادہ اسٹار درجہ بندی والے ریستوران پائے گئے، ایک ایسا درجہ جو امکاناً مزید ایشیائی سیاحوں کو اس کی جانب کشش کرے گا جو کہتے ہیں کہ جاپان کے مزیدار کھانے ایک اہم ذریعہ کشش ہیں۔

ٹوکیو نے انتہائی تمنا کی جانیوالی تھری اسٹار درجہ بندی، جو گائیڈ بُک میں باعثِ عزت ہے، کے حامل سب سے زیادہ ریستوران والے شہر کا اعزاز بھی حاصل کیا، اگرچہ ایسے ریستورانوں کی تعداد پچھلے برس کے 14 کی مقابلے میں کم ہو کر 13 رہ گئی۔

مائیکل ایلس، جو مچیلن گائیڈز کے بین الاقوامی ڈائریکٹر ہیں، نے ایک بیان میں کہا، “ٹوکیو ثابت کرتا ہے کہ جاپان کا فنِ غذائیت آج کتنا متحرک ہے”۔

ٹوکیو نے پچھلے برس سے سیاحوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھا ہے اور 2020 کے گرمائی اولمپکس کا میزبان نامزد کیے جانے کا فائدہ وصول رہا ہے۔

جاپان ایک مرتبہ سے زیادہ آنے والوں میں سے 58 فیصد نے جاپان کے کھانے کو اس انتخاب کی وجہ قرار دیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.