کاناگاوا: ساگامیہارا چوؤ ہسپتال، صوبہ کاناگاوا میں اہلکاروں نے منگل کو کہا کہ ایک ڈاکٹر نے پچھلے مئی میں آپریشن کے بعد باریک کپڑے کا ایک ٹکڑا مریض کے جسم میں ہی چھوڑ دیا۔
اہلکاروں کے مطابق، ایک 39 سالہ خاتون مریضہ کی درد کرنے والی اپینڈکس نکالنے کے لیے جراحی کرتے وقت ڈاکٹر نے آپریشن تو کامیابی سے سرانجام دے لیا لیکن اس عمل کے دوران چھوٹے باریک کپڑے کا ایک ٹکڑا بھول گیا۔ یہ باریک کپڑا اس عمل کے دوران ڈاکٹروں کی مدد کے لیے استعمال ہوتا ہے تاکہ کھلے ہوئے زخم کو صاف اور بصری رکاوٹوں سے پاک رکھا جائے۔
ٹی وی آساہی نے بدھ کو خبر دی کہ جب مذکورہ خاتون بعد میں دوبارہ معائنے کے لیے آئی تو ایکس رے ٹیسٹ سے خاتون کے جسم کے اندر چھوڑے باریک کپڑے کا ایک ٹکڑا دریافت ہوا۔
اہلکاروں نے کہا، ہسپتال نے خاتون سے باضابطہ معافی مانگی ہے، اور یہ کپڑا نکالنے کے لیے ایک جراحی سرانجام دینے کے لیے وقت مقرر کر چکے ہیں۔