سئیول: جانگ سونگ تھائیک، جو شمالی کوریا کی درحقیقت دوسرے نمبر کی طاقتور ترین شخصیت ہیں اور جن کی آخری خبر سابق پیشہ ور پہلوان انتونیو اینوکی کی قیادت میں ایک جاپانی وفد سے ملاقات کرنے کے بارے میں تھی، کے بارے میں کئی نظریات گردش کر رہے ہیں۔
جنوبی کوریا کی قومی انٹیلی جنس سروس نے 3 دسمبر کو کہا کہ جانگ، جو شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ اُن کے انکل ہیں، نومبر کے اواخر میں اپنے معاونین کا صفایا ہونے کے دوران (اپنے لیڈر کی) نظروں سے گر گئے۔
کچھ مبصرین کہتے ہیں کہ کِم کو جانگ کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ پر بے چینی ہو رہی تھی، جبکہ دیگر کو اقتصادی مفادات پر اقتدار کی جنگ کا شبہ ہے۔
بہت سوں کا یہ خیال بھی ہے کہ جانگ کو کچھ نہیں ہوا چونکہ وہ کٕم کے لیے انتہائی اہم ہیں۔
کِم جونگ اُن نے ابتدائی طور پر اپنے اقتدار کی بنیاد قائم کرنے کے لیے جانگ سے مدد طلب کی تھی۔
تاہم کِم سئیونگ مِن، جو جنوبی کوریا میں رہنے والے منحرف شمالی کوریائی باشندوں کے زیرِ انتظام آزاد شمالی کوریا ریڈیو کے سربراہ ہیں، نے کہا نوجوان قائد نے شاید یہ خوف پال لیا ہو کہ جانگ کی جانب سے اپنی طاقت میں اضافہ ان کی اپنی حاکمیت کے لیے خطرہ ہے۔