50 ویں سالگرہ سے قبل شہزادی ماساکو کی صحت بہتر حالت میں

ایک عشرے کی بحالی صحت کے بعد ولی عہد شہزادی ماساکو کی صحت حالیہ مہینوں میں نمایاں طور پر بہتر ہوئی ہے، جس سے 9 دسمبر کو ان کی 50 ویں سالگرہ سے قبل انہوں نے زیادہ تعداد میں سرکاری فرائض سرانجام دئیے۔

ان کے قریبی لوگوں نے بتایا، بیرونِ ملک سے ایک شاہی خاندان کے رکن کی جانب سے کال، ان کی اپنی بیٹی کی پریشانیوں سے بحالیِ صحت، اور اپنے خاوند کے ساتھ مضبوط رشتہ ماساکو کی تازہ دم مضبوطی اور اعتماد کی وجہ ہیں۔

ان کے فرائض اور عوامی درشن 2004 میں اس وقت شدید طور پر کم ہو گئے تھے جب انہیں “ہم آہنگی کے انتشار” میں مبتلا پایا گیا۔ (ایسی بیماری میں مریض کسی واقعے یا دیگر وجہ سے ڈپریشن کا شکار ہو جاتا ہے، تاہم یہ ہم قسم کی ڈپریشن سے مختلف ہے۔)

اس برس 2 نومبر کو ماساکو نے کامیشی، صوبہ ایواتے میں مارچ 2011 کے عظیم مشرقی جاپانی زلزلے و سونامی سے بے گھر ہونے والوں سے ملاقات کے لیے عارضی رہائشی مراکز کا دورہ کیا۔

ماساکو کے قریبی افراد کا کہنا ہے کہ ان کی صحت اس وقت بہتر ہو گئی جب انہوں نے 30 اپریل کو ولندیزی بادشاہ ولیم الیگزنڈر کی تاجپوشی کی تقریب میں شرکت کی۔ (مذکورہ شاہی خاندان سے انہیں باقاعدہ کال کر کے آنے کی تاکید کی گئی تھی۔)

ماساکو کی صحت میں بہتری ان کی اپنی بیٹی شہزادی آئیکو کی صحت میں بحالی کے موقع پر ہو رہی ہے، جو اسکول جانے سے متعلق نفسیاتی پریشانی میں مبتلا تھیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.