ٹوکیو: صارفی امور کی ایجنسی نے ایک ڈائٹ گولی بنانے والی کمپنی کو اشتہارات پر سرزنش کی ہے جو دعویٰ کرتے ہیں کہ لوگ یہ گولیاں کھانے کے بعد سوتے وقت اپنا وزن گھٹا سکتے ہیں۔
مقبول ڈائٹ گولی “نائٹ ٹائم سلم تومامی چان” کا ایک اشتہار کہتا ہے: “آپ کی نیند کے دوران ڈائٹ کا ایک آسان حل”، جس کے تحت ذیلی متن میں لکھا ہے: “کسی بھی قسم کی کوشش کی ضرورت نہیں؛ بس سونے سے پہلے ایک گولی لیں اور بستر پر چلے جائیں”۔
ٹی بی ایس نے جمعے کو خبر دی،تاہم صارفی امور کی ایجنسی نے اشتہار کی کوئی مناسب بنیاد نہ ہونے کی وجہ سے اس دوا کو نشان زد کر دیا ہے اور کمپنی سے کہا ہے کہ اپنی مصنوعہ کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے اور یقینی بنائے کہ ایسی غلطیاں مستقبل میں واقع نہ ہوں۔
ایجنسی کے مطابق، یہ ڈائٹ گولی اکتوبر 2011 کے بعد سے 1,540,000 کی تعداد میں فروخت ہو چکی ہے جب وہ جاری کی گئی تھی، اور اس نے اپنے بنانیوالے کامرس گیٹن کے لیے 5 ارب ین کمائے ہیں۔
ٹی بی ایس کے مطابق، کمپنی کے ایک ترجمان نے کہا، “ہم اپنے افعال کی سنگینی کو سمجھتے ہیں اور اپنی مصنوعہ کو بہتر بنانے اور مستقبل میں ایسا انحراف دوبارہ نہ ہونا یقینی بنانے کے لیے اپنا آپ وقف کریں گے”۔