اسکول کے ‘بونینکائی’ منسوخ نہ کرنے پر بچوں کو موت کی دھمکی

سیندائی: سیندائی، صوبہ میاگی میں پولیس نے جمعے کو کہا کہ میاگی کے تعلیمی بورڈ نے بدھ کو ڈاک سے ایک دھمکی آمیز رقعہ وصول کیا ہے جس میں لکھاری نے وعدہ کیا ہے کہ اگر ایک ایلیمنٹری اسکول نے اس سال کی “بونینکائی” (اواخرِ سال کی پارٹی) منسوخ نہ کی تو وہ کئی بچوں کو قتل کر دے گا۔

پولیس کے مطابق، رقعے کے لکھاری نے جمعے کی صبح کے بعد کسی وقت اسکول جانے والے بچوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی۔ ٹی بی ایس نے خبر دی کہ اکثر پیدل اسکول جانے والے بچوں کے ہمراہ پولیس اور والدین بھی سڑکوں پر موجود تھے، تاہم کوئی واقعہ نہیں ہوا۔

ٹی بی ایس نے خبر دی، تعلیمی بورڈ نے کہا کہ اسکول نے “بونینکائی” منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ کسی قسم (کے واقعے) کا امکان نہ رہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.