آبے کا نیلسن منڈیلا کو خراجِ تحسین؛ شاید آخری رسومات میں شرکت کریں

ٹوکیو: وزیرِ اعظم شینزو آبے نے سابق جنوبی افریقی صدر اور نسل پرستی کے خلاف جد و جہد کے ہیرو نیلسن منڈیلا کو جمعے کو خراجِ تحسین پیش کیا جو جمعرات کو 95 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

“انہوں نے مضبوط قوت ارادی کے ساتھ نسل پرستی کے خاتمے کے لیے جد و جہد کی۔ انہوں نے اپنے لوگوں میں تصفیے پر توجہ مرکوز کر کے قومی تعمیر کے حوالے سے ایک بڑی کامیابی حاصل کی۔ وہ ایک عظیم رہنما تھے،” آبے نے کہا۔

وزیرِ خارجہ فومیو کیشیدا نے بھی منڈیلا کے خاندان اور جنوبی افریقی عوام کے ساتھ اظہارِ افسوس کیا۔

فُوجی ٹی وی نے خبر دی، چیف کیبنٹ سیکرٹری یوشی ہیدے سُوگا نے نیوز کانفرنس کو بتایا کہ حکومت جلد ہی اعلان کرے گی کہ اگلے ہفتے منڈیلا کی آخری رسومات میں کون شرکت کرے گا۔

سُوگا نے کہا، آبے نے آخری رسومات میں شرکت کی خواہش ظاہر کی ہے، تاہم اس کا انحصار دائت کے موجودہ سیشن پر ہو گا جو آج ختم ہو جانا تھا، تاہم جسے کچھ دنوں کے لیے توسیع دے دی گئی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.