سنگاپور: جمعرات کے ایک سروے سے پتا چلا کہ ٹوکیو رہائشیوں اور تارکین وطن کے لیے ایشیا میں مہنگا ترین شہر ہے، باوجودیکہ ین کی قیمت میں بہت زیادہ کمی واقع ہوئی ہے۔ بیجنگ دوسرے نمبر پر تھا، جو پچھلے برس کی پانچویں پوزیشن سے چھلانگ لگا کر یہاں آیا۔
مینجمنٹ کی مشیر فرم ای سی اے انٹرنیشنل کے سروے کے مطابق، تاہم، ٹوکیو کو وینزویلا کے دارالحکومت کاراکاس نے دنیا کے مہنگے ترین شہر کے اعزاز سے محروم کر دیا، اور وہ جاپان کی سستی کرنسی کی وجہ سے عالمی طور پر 10 ویں پوزیشن پر آ گیا۔
کوین نے ایک بیان میں اضافہ کیا، “پھر بھی چینی جگہوں میں رہنے سہنے کے اخراجات حالیہ برسوں میں بڑھے ہیں، جس سے چین اپنے پڑوسیوں کے مقابلے میں ایسی کمپنیوں کے لیے زیادہ مہنگی جگہ بن گیا جو اس خطے میں اپنے آپریشن قائم کرنا چاہتی ہیں”۔
ایشیا کے 10 مہنگے ترین شہروں کی موجودہ درجہ بندی میں ٹوکیو اور بیجنگ کے بعد ناگویا، شنگھائی، یوکوہاما، سئیول، اوساکا، ہانگ کانگ، سنگاپور اور گوآنگ زُو شامل ہیں۔ عالمی طور پر سنگاپور 30 ویں پوزیشن پر درجہ بند ہے، جو ہانگ کانگ سے دو درجے نیچے ہے۔