70 سالہ جاپانی سیاستدان چین میں منشیات کے الزام میں گرفتار

بیجنگ: چینی استغاثہ نے پیر کو کہا، ایک 70 سالہ مقامی جاپانی سیاستدان کو جنوبی چین میں غیر قانونی منشیات لے جانے کے الزامات میں باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

گوآنگ زُو کے شہری استغاثہ کے مطابق، تسوکوما ساکوراگی، جو صوبہ آئچی میں اینازاوا شہر کی اسمبلی کے رکن ہیں، اور دو دیگر غیر ملکیوں نے تین کلوگرام سے زیادہ میتھا مفیٹا مائن چین سے جاپان اسمگل کرنے کی کوشش کی۔

گوآنگ زو پیپلز پراسیکوٹریٹ کی جانب سے ایک آنلائن بیان کے مطابق گوآنگ زُو کے مرکزی ہوائی اڈے پر سکیورٹی اہلکاروں نے 31 اکتوبر کو ساکوراگی کے سوٹ کیس میں منشیات پائیں۔ ساکوراگی کو پھر حراست میں لے لیا گیا۔ بیان نے کہا، دو دیگر مشتبہ افراد کو 18 اور 19 نومبر کو پکڑا گیا۔

2010 میں چین نے چار جاپانی شہریوں کو منشیات کی اسمگلنگ اور منتقلی پر سزائے موت دے دی تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.