اوساکا: جے آر ویسٹ نے پیر کو بیس بال کے دو ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو شکریے کی اسناد پیش کیں جنہوں نے ایک 70 کے پیٹے میں شخص کی مدد کی تھی جو شِن ایمامیا اسٹیشن پر پلیٹ فارم سے گر پڑا تھا۔
ٹی بی ایس کے مطابق، 18 سالہ تومویا موری، جو اوساکا کے توئن سینئر ہائی اسکول کے طالبعلم ہیں، اور جو جلد ہی سئیبو لائنز کے پیشہ ور بیس بال کھلاڑی بننے والے ہیں، کو ان کے دوست تاکئیو کومے، جو اپنے اسکول کی بیس بال ٹیم کے لیے گیند پھینکتے ہیں، کے ہمراہ اعزاز سے نوازا گیا۔
اطلاعات کے مطابق، یہ واقعہ 16 نومبر کو پیش آیا۔ اسٹیشن کے عملے کو ہوشیار کیا گیا کہ ایک آدمی پلیٹ فارم سے گر پڑا ہے۔ ایک اسٹیشن ملازم مدد کرنے کے لیے بھاگا، موری اور کومے پہلے ہی اس شخص کو پٹڑیوں سے اٹھنے میں مدد دے رہے تھے۔
موری نے اس برس کوشئن ہائی اسکول کے بہاریہ اور گرمائی بیس بال ٹورنامنٹس میں میڈیا کی بہت ساری توجہ حاصل کی تھی۔ اس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے جے آر ویسٹ کا شکریے کا رقعہ کچھ یوں رقم طراز ہے: “آپ کے زندگی بچانے کے فعل نے ہمیں اس ٹیم ورک کی یاد دلا دی جس کا مظاہرہ آپ نے کوشئن ٹورنامنٹ میں کیا”۔