جاپان آسیان کے لیے 20 ارب ڈالر کی امداد کا وعدہ کرے گا

ٹوکیو: جمعے کی اطلاعات کے مطابق، جاپان اس ویک اینڈ پر 11 ملکی سربراہ ملاقات میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے لیے 20 ارب ڈالر کی امداد کا وعدہ کرے گا جیسا کہ وہ علاقے میں تعلقات مضبوط کرنے کا خواہاں ہو رہا ہے جن پر چین کا غلبہ بڑھتا جا رہا ہے۔

خبروں کے مطابق، آبے موجودہ جاپان آسیان جڑاؤ فنڈ میں اضافے کا اعلان کریں گے جس کا مقصد تازہ 10 ارب ین کے ساتھ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے ساتھ اقتصادی جڑاوت میں اضافہ کرنا ہے۔

یہ سربراہ ملاقات ایک ایسے وقت ہو رہی ہے جب جاپان کئی برس کے بعد اس خطے کے ساتھ دوبارہ مشغول ہو رہا ہے جب چین نے اقتصادی طاقت کی صورت میں پر پُرزے نکال لیے ہیں۔

جاپان مشرقی بحرِ چین میں غیر آباد جزائر کی ایک لڑی پر چین کے ساتھ اپنے تنازع کے سلسلے میں بھی حمایت اکٹھی کرنے کے لیے پرامید ہے۔ اس بلاک کے چار اراکین بذاتِ خود بیجنگ کے ساتھ علاقائی تنازعات میں الجھے ہیں۔

یہ اجلاس ایسے موقع پر بھی ہو رہا ہے جب چند ہی ہفتے قبل چین نے مشرقی بحرِ چین کے ایک حصے پر فضائی دفاعی شناختی منطقے کا اعلان کیا جس میں جاپان کے ساتھ متنازع جزائر بھی شامل ہیں، ایک ایسا اقدام جس نے پہلے ہی کشیدہ صورتحال کو مزید بدتر کر دیا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.