تویاما کے شہر میں وحشی قاتل کا راج

تویاما: توکاؤکا، صوبہ تویاما میں پولیس ایک آدمی کے پسِ منظر کی جانچ پڑتال کر رہے ہیں جسے منگل کی رات سفاکی سے قتل کر دیا گیا جو بظاہر بغض و عناد کی بنا پر کیا گیا قتل لگتا ہے۔

کمپنی ملازم 52 سالہ تیروؤ ہاماتانی کو کسی نامعلوم فرد نے شام 8:45 کے قریب اس کی رہائش گاہ کے ساتھ تیز دھار آلے کے وار سے قتل کر دیا تھا ایک ایسا جرم جس کی سفاکی نے مقامی آبادی کو ششدر کر دیا۔ این ٹی وی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ حملہ بطورِ خاص وحشیانہ تھا، جس میں قاتل نے ہاماتانی کے چہرے، کندھوں اور سینے پر تیز دھار آلے سے 23 مرتبہ وار کیے۔

پولیس نے کہا، ہاماتانی کی بیوی نے اپنے خاوند کی لاش دریافت کی۔

پولیس نے کہا ان کے خیال میں قاتل جانتا تھا کہ ہاماتانی کہاں رہتا ہے اور رات کے کس وقت عموماً کام سے گھر لوٹتا ہے، اور وہ اس کے انتظار میں بیٹھا رہا۔ روپے یا دیگر ذاتی استعمال کی کوئی شے لاش سے نہیں چرائی گئی تھی، جس سے پولیس کے اس یقین کو تقویت ملی کہ قاتل ہاماتانی کے خلاف بغض و عناد رکھتا تھا۔

پولیس نے کہا، اس کی لاش دریافت ہونے کے تھوڑی ہی دیر بعد عینی شاہدین نے جائے واردات کے اطراف میں ایک اجنبی کار اور مشکوک شخص کو دیکھنے کی اطلاع دی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.