輪 کو 2013 کے بہترین نمائندہ کانجی حرف کے طور پر چن لیا گیا

ٹوکیو: کانجی حرف “رِن” (輪 ) جس کا مطلب “دائرہ یا حلقہ” ہے، کو 2013 میں جاپان میں جذبات اور واقعات کی بہترین نمائندگی کرنے والے کانجی حرف کے طور پر چن لیا گیا ہے۔

جاپان کانجی استعداد ٹیسٹ فاؤنڈیشن، جو کیوتو سے تعلق رکھنے والی ایک تنظیم ہے اور کانجی کے فروغ کے لیے کام کرتی ہے، ہر برس ملک بھر میں سروے کرواتی ہے۔ اس برس 172,000 سے زائد درخواستیں موصول ہوئی تھیں، جن میں “رِن” سب سے زیادہ مقبول تھا جس نے 9518 ووٹ حاصل کیے۔

جمعرات کو قومی ٹیلی وژن پر نشر کردہ ایونٹ میں کیوتو میں دنیا کے مشہور کیومیزو مندر کے مہا پروہت نے ایک بڑے خطاطی برش، جس کے بال باؤلنگ پِن کے سائز کے تھے، کے ذریعے کاغذ کے ایک بہت بڑے ٹکڑے پر یہ حرف لکھا۔

یہ حرف، جسے سیاق و سباق کے اعتبار سے “رِن” یا “وا” ہر دو طرح سے پڑھا جا سکتا ہے، میڈیا کی جانب سے مہینوں طویل مثبت کوریج اور کاروباری اداروں کی جانب سے اولمپک کھیلوں –جنہیں اکثر پرنٹ میڈیا میں “پانچ دائروں” کے طور پر لکھا جاتا ہے — کے لیے ٹوکیو کی کامیاب بولی کی پرجوش تائید کے بعد چنا گیا۔

دوسرا مقبول ترین حرف “راکو” تھا، جس کا مطلب مسرت ہے۔ وزیرِ اعظم شینزو آبے نے رپورٹروں کو بتایا انہوں نے “یومے” کو نامزد کیا تھا جس کا مطلب خواب ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.