ٹوکیو: پولیس نے جمعرات کو کہا، ایک جاپانی شخص سارا سال نقب زنی کی مہم پر نکلا رہا، اور 18.5 ملین ین مالیت کی اشیاء چرا لیں جن کا مقصد 120 بلیوں کو نفیس خوراک کھلانا تھا۔
48 سالہ مامورو دیمیزو پر شبہ ہے کہ وہ 32 مختلف مواقع پر مکانوں میں نقب زنی کر کے نقدی اور زیورات چراتا رہا۔
ایک افسر نے کہا، اس نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی سہیلی بلیوں کی بہت بڑی تعداد کو کھانا کھلانے کے لے روپے کے حصول کی خاطر چیزیں چراتا تھا، جن پر روزانہ 25000 ین تک خرچ ہوتے تھے۔
ایک افسر نے کہا، “اس نے کہا اسے بلیوں کے ساتھ اپنا گال رگڑ کر سب سے زیادہ خوشی ہوتی تھی”۔
پولیس نے کہا، بے روزگار دیمیزو نے ایزومی شہر میں اپنے گھر میں ایک بلی رکھی ہوئی تھی، اور قریباً 20 قریبی گودام میں تھیں، جبکہ 100 کے قریب آوارہ بلیاں تھیں جو پاس پڑوس میں رہتی تھیں۔
اس نے کہا، “وہ انہیں تازہ مچھلی اور مرغ کھلاتا تھا، سستا ڈبے کا کھانا نہیں دیتا تھا”۔