واشنگٹن: امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے جمعرات کو جاپان کو یقین دہانی کرائی کہ امریکہ چین کی جانب سے نافذ کردہ نئے فضائی دفاعی منطقے کو تسلیم نہیں کرتا اور کشیدگی کم کرنے کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا۔
چین، جاپان اور جنوبی کوریا کے دورے کے ایک ہفتے بعد بائیڈن نے وزیرِ اعظم شینزو آبے کو فون کیا اور دوبارہ حمایت کا اظہار کیا جن کا ملک ایک سلامتی معاہدے کے ذریعے پابند ہے۔
وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا، “نائب صدر نے تجدیدِ اقرار کیا کہ امریکہ چین کے حال ہی میں اعلان کردہ فضائی دفاعی شناختی منطقے کو تسلیم نہیں کرتا اور یہ کہ اعلان مشرقی بحر چین میں امریکی آپریشنز کو کسی بھی طرح متاثر نہیں کرے گا”۔
اس نے کہا، بائیڈن نے “علاقائی کشیدگی کم کرنے کے لیے اقدامات کے لیے امریکی حمایت کا اعادہ کیا، جس میں بحرانی پیغام رسانی کے لیے نیا دو طرفہ طریقہ کار بھی شامل ہے”۔
انہوں نے جاپان اور جنوبی کوریا پر بھی زور دیا کہ وہ تعاون میں اضافہ کریں۔
امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا نے بیجنگ کو اطلاع دینے کے حکم کی خلاف ورزی میں طیارے اڑا کر اس کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ جنوبی کوریا، نے جواباً اپنا فضائی منطقہ وسیع کر دیا ہے۔