ٹوکیو: ایک جاپانی ملکہ حسن نے پیر کو کہا کہ اسے ایک بڑی ٹیلنٹ ایجنسی کے ساتھ معاہدے پر دستخط سے انکار کے بعد ایک تقریب میں حصہ لینے سے روک دیا گیا جہاں اس نے اپنا تاج نئی جانشین کو منتقل کرنا تھا۔
ایکومی یوشیماتسو، جو پچھلے برس کے مس انٹرنیشنل مقابلے کی فاتح تھیں، نے ایک اعلی ایجنسی عہدیدار کے خلاف فوجداری شکایت درج کروائی ہے جس میں کاروبار میں خلل اندازی، تعاقب، دھمکانے اور استحصال کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ اس نے عہدیدار پر جان لینے کی دھمکی کا الزام لگایا جب مذکورہ خاتون نے اس عہدیدار کی ایجنسی استعمال کرنے کی بجائے اپنی انتظامی ایجنسی قائم کر لی تھی۔
یوشیماتسو نے اشک بار آنکھوں سے پیر کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس عہدیدار نے اسپانسروں اور حصص داروں کو دھمکی دی تھی اور اسے منگل کو ٹوکیو میں ہونے والی تقریب میں شرکت سے روک دیا گیا۔
ٹیلنٹ ایجنسیاں جاپان میں انٹرٹینمنٹ کے کاروبار پر بہت زیادہ اثر و رسوخ کی حامل ہیں اور انڈسٹری کے ماہرین کہتے ہیں کہ نظام کے خلاف بغاوت کرنے والے کسی بھی شخص کے لیے بلیئنگ اور دھمکیاں وصول کرنا عام سی بات ہے۔
مذکورہ عہدیدار گانیچی تانیگوچی نے یوشیماتسو کو کسی بھی انداز میں چھیڑنے سے انکار کیا اور کہا وہ اس کے خلاف کوئی بغض نہیں رکھتا۔