پولیس نے ‘بونینکائی’ سیزن میں مسائل کی روک تھام کے لیے 12 اسٹیشنوں پر تعیناتیاں کر دیں

ٹوکیو: ٹوکیو میں پولیس نے شہر کے 12 مصروف ترین ٹرین اسٹیشنوں پر اپنی موجودگی میں اضافہ کر دیا تاکہ “بونینکائی” (اختتامِ سال کے پارٹی) سیزن کے دوران مخمور مسافروں کے دنگوں اور حادثات کی روک تھام کی جا سکے۔

پولیس نے کہا کہ حالیہ برسوں میں شنجوکو، ٹوکیو، شیبویا اور اُوئینو کے اسٹیشنوں پر تشدد اور حادثات میں زیادتی دیکھنے میں آئی ہے۔

این ایچ کے نے خبر دی کہ پولیس کے مطابق، اس برس جنوری تا نومبر کے دورانیے میں شراب پی کر اسٹیشن کے عملے اور دیگر مسافروں سے تشدد/ غل غپاڑہ کرنے کے قریباً 920 واقعات کی اطلاع دی گئی۔

اس کے نتیجے میں ریل کمپنیاں پولیس افسروں کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں تاکہ ضیافتوں کے سیزن کے دوران اس معاملے پر آگاہی بڑھائی جا سکے۔ پوسٹرز لگا دئیے گئے ہیں جن میں مسافروں سے کہا گیا ہے کہ ادب آداب کا خیال رکھیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.