بچے سمیت ٹرالی کو ٹھوکر مارنے پر یونیورسٹی کا طالبعلم زیرِ حراست

اوساکا: پولیس نے بدھ کو کہا، ایک 20 سالہ یونیورسٹی طالبعلم کو ایباراکی شہر، صوبہ اوساکا سے حراست میں لیا گیا ہے جس نے ایک اسٹرالر کو اس وقت ٹھوکر ماری جب بچہ اس کے اندر موجود تھا۔

پولیس کے مطابق، یہ واقعہ 18 نومبر کو پیش آیا۔ ٹی وی آساہی نے خبر دی کہ مشتبہ دائیکی سوگیموتو ایک فٹ پاتھ پر 36 سالہ خاتون تک پہنچا اور اس کے چار ماہ کے بچے کی ٹرالی کو دھکا دیا، اور پھر کچھ کہے بغیر ٹرالی کو زور سے ٹھوکر مار کر آگے بڑھ گیا۔

پولیس نے کہا کہ وہ 18 نومبر کے حملے والے علاقے میں بچوں کی ٹرالی والی نوجوان خواتین پر حملوں کے ایک حالیہ سلسلے کے حوالے سے سوگیموتو سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.