اینوسے قرضہ اسکینڈل پر ٹوکیو گورنر کے عہدے سے مستعفی

ٹوکیو: مسائل زدہ ٹوکیو گورنر ناؤکی اینوسے نے ایک قرضہ اسکینڈل، جس کا تعلق ان کی انتخابی مہم سے تھا، پر اپنا استعفیٰ جمع کروا دیا۔

اینوسے ، جنہیں ایک برس قبل بدھ کو دنیا کے بڑے ترین شہروں میں سے ایک کا سربراہ چنا گیا تھا، نے کہا انہوں نے اپنا استعفیٰ اسمبلی کے سربراہ کو جمع کروا دیا۔

اینوسے نے عجلت میں بلائی گئی ایک نیوز کانفرنس کو بتایا، “میں نے ٹوکیو کے گورنر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے”۔

“میں نے شہری اسمبلی، ٹوکیو کے عوام اور ملک کے عوام کو وضاحت پیش کر کے اپنا فرض پورا کرنے کا ارادہ کیا تھا، تاہم افسوسناک طور پر میں اپنی ذات پر موجود شکوک صاف نہ کر سکا۔ یہ مکمل طور پر میری کوتاہی کی وجہ سے ہوا ہے۔”

اینوسے نے کہا کہ وہ اسکینڈل کو 2020 میں اولمپکس کی تیاریوں کی راہ میں رکاوٹ بننے نہیں دے سکتے تھے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.