سڈنی: سی شیفرڈ کے مہم جوؤں نے بدھ کو بحرِ جنوبی میں جاپان کی جانب سے وہیلوں کا قتلِ عام روکنے کے لیے 10 ویں سالانہ مہم پر روانگی اختیار کی، جس میں آسٹریلیا سے تین جہاز انٹارکٹکا کے پانیوں کے لیے روانہ ہوئے۔
کیپٹن پیٹر ہیمرسٹڈٹ نے کہا یہ وہیلوں کے تحفظ کے لیے ان کی نویں مہم ہے، جس میں بعض اوقات بالائی سمندروں میں ماحول نوازوں اور جاپانیوں میں تصادم بھی ہوتے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا، “جاپانی وہیلنگ بیڑہ 1035 وہیلیں مارنے کا ارادہ رکھتا ہے، جن میں 50 معدومی کا شکار فِن وہیلیں اور 50 معدومی کا شکار خمیدہ پشت وہیلیں ہیں، وہی وہیلیں جو اکثر یہاں آسٹریلیا کے ساحلوں پر نظر آ جاتی ہیں”۔ “ہمارا ارادہ ہے کہ ایک مرتبہ پھر بحر جنوبی کے وہیلوں محفوظ علاقے میں جاپانی وہیلنگ بیڑے کا راستہ روکیں اور ہمارے بس میں جو کچھ ہوا کریں۔”
سی شیفرڈ آسٹریلیا نے کہا کہ اس کی دو دیگر کشتیاں اسٹیو اِروِن اور سام سیمون نے بدھ کو میلبورن سے سالانہ مہم کے لیے روانگی اختیار کی جیسا کہ اس نے 2012 کے اواخر میں امریکہ سے تعلق رکھنے والی سی شیفرڈ کنزرویشن سوسائٹی سے یہ ذمہ داری اپنے سر لے لی تھی۔