ٹوکیو ( رپورٹ شاہد مجید ) قومی اسمبلی کے رکن ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی
کے اعزاز میں جاپان میں مقیم معروف پاکستانی اور مسلم لیگ ن کے رہنما
ضلعی نائب صدر سرگودھا منیر گجر نے ٹوکیو سے ملحقہ علاقے میں
شاندار اور پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا ‘
اس عشائیہ میں انہوں نے اپنے قریبی دوستوں کو شرکت کی دعوت دی ‘ اس عشائیہ کے موقع پر ممبر اسمبلی جب پاکستان ریسٹورنٹ پہنچے تو منیر گجر سمیت وہاں پر موجود احباب نے مہمانوں کا پر تپاک استقبال کیا
اور اسکے بعد میزبان منیر گجر نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور مہمان خصوصی ڈاکٹر ذوالفقار علی نے مختصر خطاب کیا ‘
اور انہوں نے کہا کہ دیار غیر میں پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں اور انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ پاکستان میں لوڈ شیڈنگ کا بھی مکمل خاتمہ ہونے کے ساتھ دہشت گردی پر بھی مکمل کنٹرول کر لیا جائے گا
انہوں نے کہا کہ اپنے ملک کو مضبوط کرنے کیلئے موجودہ حکومت اقدامات کرئیگی ۔ تمام مہمانوں کا منیر گجر کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ دیار غیر میں مسلم لیگ ن کے تمام ورکروں کو ایک جگہ اکٹھ کرنے کیلئے اپنی کوششوں کو بروئے کار لایا ۔