ولنگٹن: وہیل شکار مخالف ممالک بشمول امریکہ نے جمعے کو ماحول پسندوں اور جاپانی وہیل شکاریوں کو ایسے اقدامات اٹھانے سے خبردار کیا جس سے انسانی زندگی خطرے میں پڑتی ہو جیسا کہ دور دراز کے بحر جنوبی میں ایک سالانہ پیج پڑنے جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا، تاہم ہم دونوں اطراف میں سے کسی بھی شریک کی جانب سے خطرناک، بے پرواہانہ یا غیر قانونی رویے کی قطعی طور پر مذمت کرتے ہیں، چاہے وہ بحرِ جنوبی میں ہو یا کہیں اور۔ “ہم غیر قانونی سرگرمی سے متعلقہ عالمی اور مقامی قوانین کی روشنی میں نپٹیں گے۔”
سی شیفرڈ کے مہم جوؤں نے بدھ کو انٹارکٹکا کے پانیوں کے لیے روانگی اختیار کی اور کہا کہ وہ جاپانی بحری بیڑے کی جانب سے زیادہ شدید جارحیت کی توقع رکھتے ہیں جب ان کے حراساں کرنے کے حربوں نے پچھلے سیزن میں شکار کی تعداد ریکارڈ کم ترین سطح پر رکھی تھی۔
جاپانی دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کی کشتیوں کو مہم جوؤں نے ٹکر ماری جو جنوری 2010 میں سی شیفرڈ کے ایڈی گِل نامی جہاز کے ڈوبنے کے بعد سے بحر جنوبی میں بدترین تصادم تھا۔
وہیل شکار مخالف ممالک نے کہا، “پچھلے وہیل شکار سیزن کے دوران واقعات نے اس میں ملوث خطرات کی واضح طور پر نشاندہی کی”۔