فوکوشیما: ایک 26 سالہ خاتون اور اس کا 2 سالہ بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے جو انہیں جمعرات کی رات ایواکی، صوبہ فوکوشیما میں چار کاروں کے ایک حادثے میں آئے تھے۔ پولیس نے کہا، مذکورہ خاتون کا 5 سالہ بچہ اب بھی ہسپتال میں نازک حالت میں ہے۔
یہ حادثہ شام 7 بجے کے قریب پیش آیا۔ فُوجی ٹی وی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ مذکورہ خاتون، جس کی شناخت آیومی ساساکی کے طور پر ہوئی، اپنی لین سے نکل کر آنے والی ٹریفک میں جا گھسی اور ایک بڑے کھینچنے والے ٹریلر ٹرک کے ساتھ جا ٹکرائی، جس سے وہ اور اس کا سب سے چھوٹا بچہ میناتو ہلاک ہو گئے۔ دو دیگر گاڑیاں اس تصادم کی زد میں آ گئیں۔
پولیس نے کہا، ساساکی اور اس کے بچوں کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں اسے اور میناتو کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ 5 سالہ بچہ ہایاتو بچ گیا تاہم اب بھی کوما میں ہے۔