ٹوکیو: وزارتِ صحت سوئس دوا ساز دیو نووارٹیس کی مقامی شاخ کے خلاف دواؤں کے ڈیٹا میں مبینہ طور پر جعلسازی پر فوجداری مقدمے کی شکایت جمع کروانا چاہتی ہے۔
نووارٹیس فارما کے کے اس وقت سے عتاب کی زد میں ہے جب ایک یونیورسٹی نے کہا کہ (ایک تحقیق کا) ڈیٹا شاید جعلسازی کا شاخسانہ ہو جس کا مقصد بلڈ پریشر کی مقبول دوا کو فروغ دینا تھا۔
نوریشیا تامورا نے اس واقعے کو “انتہائی افسوسناک” قرار دیا جس میں دنیا کے دوسرے بڑے ادویہ ساز ادارے کے ایک ملازم نے دوا والسارٹان کے اثرات کی جانچ کے لیے طبی تحقیق کے دوران اپنی وفاداری چھپائی۔
ایک وزارتی پینل کے ماہرین نے ستمبر میں نتیجہ اخذ کیا تھا کہ نووارٹیس فارما کے کے، کو مختلف جامعات میں ہوئی ان تحقیقات کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیئے جنہوں نے اس دوا کا رد و بدل شدہ ڈیٹا استعمال کیا۔
کیوتو کی صوبائی جامعہ برائے میڈیسن نے بھی نتیجہ نکالا کہ دوا کے حوالے سے اس کے مطالعات نے نامکمل کلینیکل ڈیٹا استعمال کیا۔