تعطیلات نائی ٹینڈو کے لیے کلیدی آزمائش جیسا کہ وی یو مشکلات کا شکار ہے

ٹوکیو: اس تعطیلاتی سیزن میں نائی ٹینڈو کو اپنے وی یو گیم کنسول کے حوالے سے ایک اہم ترین آزمائش کا سامنا ہے جسے سونی کے پلے اسٹیشن 4 اور مائیکروسافٹ کے ایکس باکس ون سے مقابلے کا سامنا ہے جیسا کہ وہ اپنی لڑکھڑاتی فروخت کو بحال کرنے کی فکر میں ہے۔

تجزیہ نگار کہتے ہیں کہ کیوتو سے تعلق رکھنے والی کمپنی کے پاس کامیابی کا موڑ مڑنے کا ایک موقع ہے جیسا کہ نئی گیمز مثلاً سپر ماریو تھری ڈی ورلڈ اور وی فِٹ یو کے اجراء سے وی یو کی فروخت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

نائی ٹینڈو کا کاروبار، جو سپر ماریو، ڈونکی کانگ اور پوکی مان جیسی مقبول گیمز کے ساتھ عرصہ دراز سے وابستہ ہے، حالیہ برسوں میں ہل گیا ہے چونکہ زیادہ لوگ اپنے اسمارٹ فون اور ٹیبلٹس پر گیمز کھیلنے لگے ہیں۔ ابھی تک نائی ٹینڈو اپنی گیمز کو ان آلات کے لیے مطابقت پذیر بنانے میں ثابت قدمی سے نا کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

مقبول نائی ٹینڈو دستی آلہ جب مارچ 2011 میں پہلی مرتبہ دستیاب ہوا تو امریکہ میں اس کی مجوزہ خوردہ قیمت 249.99 امریکی ڈالر تھی۔ کمزور فروخت کے بعد نائی ٹینڈو نے رواں برس اگست میں اس کی قیمت کم کر کے 169.99 ڈالر کر دی۔

ایوائی کوسمو سیکیورٹیز کے سینئر تجزیہ نگار توموآکی کاواساکی نے کہا، نائی ٹینڈو کے پاس مضبوط سافٹویر ہے، جس میں سپر ماریو اور زیلڈا جیسے ٹائٹل شامل ہیں، چنانچہ یہ دانشمندی ہو گی کہ نائی ٹینڈو کا اسٹائل برقرار رکھتے ہوئے اپنے مواد کو موبائل پر متعارف کروا دیا جائے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.