چُوگوکو الیکٹرک نے ری ایکٹر کے حفاظتی جانچ پڑتال کے ٹیسٹوں کے لیے درخواست دے دی

ٹوکیو: چوگوکو الیکٹرک پاور کو نے بدھ کو حفاظتی جانچ پڑتال کے لیے ایٹمی نگران اتھارٹی (این آر اے) کو ایک باضابطہ درخواست جمع کروائی تاکہ ماتسوئے، صوبہ شیمانے میں اپنے ایٹمی بجلی گھر پر 820,000 کلو واٹ کے نمبر دو ابلتے پانی والے ری ایکٹر کو چلا سکے۔

پچھلے برس جب سے ایٹمی نگران ادارے کو قائم کیا گیا ہے،تمام بند پڑے ری ایکٹروں کو دوبارہ چلنے کی اجازت مل سکنے سے قبل انہیں حفاظتی جانچ پڑتال کی کاروائیوں سے گزرنا ہو گا۔

پانچ پاور کمپنیوں نے پہلے ہی حفاظتی جانچ پڑتال کے لیے این آر اے کو درخواست جمع کروائی ہے جس کا مقصد اگلے گرما تک 14 ری ایکٹروں کو دوبارہ چلانا ہے۔ شیمانے کا ری ایکٹر 15 واں ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.