فوکوشیما پلانٹ کے ٹینکوں میں سے تابکار پانی پھر خارج ہو رہا ہے

ٹوکیو: ٹوکیو الیکٹرک پاور کو (ٹیپکو) کا کہنا ہے کہ تباہ حال فوکوشیما ڈائی اچی ایٹمی بجلی گھر پر دو مزید ذخیرہ ٹینکوں سے آلودہ پانی رستا ہوا پایا گیا ہے۔

ٹی بی ایس کے مطابق، ٹیپکو کے ایک ترجمان نے منگل کو ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ نمبر 4 ری ایکٹر کے نزدیک دو ذخیرہ ٹینکوں سے 225 ٹن تابکار پانی یا تو رس گیا ہے، یا/ اور بخارات بن کر اُڑ گیا ہے۔

ترجمان نے کہا ٹیپکو نے اس رساؤ کا پتا اس وقت لگایا جب اس نے دریافت کیا کہ ٹینک میں پانی کی سطح 300 سے 225 ٹن تک گر چکی ہے۔ رساؤ کی وجہ ابھی تک دریافت نہیں ہو سکی۔ ٹی بی ایس نے خبر دی، اہلکاروں کا یہ بھی خیال ہے کہ بہت سا پانی شاید قدرتی طور پر بخارات بننے کی وجہ سے بھی موجود نہیں ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.