کانگو میں سفارتخانے میں آتش زنی پر جاپانی سفارتکار پر فردِ جرم عائد

ٹوکیو: عوامی جمہوریہ کانگو میں جاپانی سفارتخانے کی اکاؤنٹنگ کے معاملات کے انچارج ایک سفارتی اہلکار پر منگل کو سفارتخانے میں آگ لگانے پر فردِ جرم عائد کی گئی جہاں سے 260,000 ڈالر گم ہو گئے تھے۔

30 سالہ شینیا یامادا، جو کِنشاسا میں جاپانی سفارتخانے کا تھرڈ سیکرٹری تھا، کو اس ماہ کے اوائل میں ٹوکیو میں ان الزامات پر حراست میں لیا گیا کہ اس نے جون میں آگ لگائی تھی۔

ٹوکیو کے مستغیثوں نے یامادا پر فرد جرم عائد کی کہ اس نے عمارت میں موجود دفاتر پر پٹرول چھڑکا اور پھر انہیں آگ لگا دی۔

مقامی خبروں کے مطابق، یامادا نے پولیس کو بتایا کہ وہ سفارتخانے کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا تھا تاکہ حقیقت چھپا سکے کہ اس نے سفارتی روپیہ خرد برد کیا ہے۔

یامادا اطلاع کے مطابق کِنشاسا میں جوئے خانوں میں باقاعدگی سے جاتا تھا اور اکثر رفیقانِ کار سے روپیہ ادھار لیتا تھا۔

پولیس کا خیال ہے کہ اس اپنی جوئے کی لت پوری کرنے کے لیے سفارتخانے کا روپیہ لے لیا اور آتش زنی اپنے جرائم کا نشان مٹانے کے لیے اس کی کوشش تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.