مشرقی جاپان میں 5.4 شدت کا زلزلہ

ٹوکیو: ماہرین زلزلیات کے مطابق، منگل کو مشرقی جاپان سے 5.4 شدت کا ایک زلزلہ ٹکرایا، جس سے ٹوکیو میں عمارتیں ہل گئیں تاہم کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں تھی۔

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق، یہ زلزلہ صبح 10:03 بجے صوبہ ایباراکی میں آیا، جو ٹوکیو سے 160 کلومیٹر شمال مشرق میں ہے، اور تباہ حال فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر سے 80 کلومیٹر جنوب مغرب میں ہے۔

ایجنسی نے کہا، اس کا مرکز 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا، اور اس کے بعد اسی علاقے میں بہت کم گہرائی پر 3.6 شدت کا زلزلہ بھی آیا۔

ابتدائی زلزلہ اتنا طاقتور تھا کہ اس نے دارالحکومت میں فلک بوس عمارات کو ایک مرتبہ دھیرے سے ہلا ڈالا۔

ٹوکیو الیکٹرک پاور نے کہا کہ زلزلوں نے فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر کو متاثر نہیں کیا، جہاں کارکن تعطیلاتی سیزن کے دوران بھی 2011 کے سونامی سے تباہ شدہ ری ایکٹروں کو ٹھنڈا کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.