کابینہ کے وزیر کا یاسوکونی مزار کا دورہ

ٹوکیو: اخباری اطلاعات کے مطابق، جاپانی کابینہ کے ایک وزیر نے بدھ کو ٹوکیو میں متنازع جنگی مزار کا دورہ کیا۔

جی جی اور کیودو نیوز ایجنسیوں نے کہا، یوشیتاکا شیندو، جو امورِ داخلہ اور ذرائع مواصلات کے وزیر ہیں، نے نئے سال کے دن یاسوکونی مزار کا دورہ کیا جیسا کہ ہزاروں افراد نے شینتو مزارات اور بدھ معبدوں پر حاضری دی اور 2014 میں اچھی قسمت کے لیے دعا کی۔

شیندو نے کہا، “میں نے یہ دورہ اپنی ذاتی حیثیت میں، اپنے ذاتی قلبی معاملے کے حوالے سے کیا”۔

کیودو نیوز نے کہا، انہوں نے پچھلے برس کم از کم تین مرتبہ مزار کا دورہ کیا تھا جن میں 15 اگست کو جاپان کی دوسری جنگِ عظیم میں ہتھیار ڈالنے کی برسی کا موقع بھی شامل ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.