مونجو پاور پلانٹ کے مرکز پر کمپیوٹر وائرس سے متاثر

ٹوکیو: مونجو کے پروٹوٹائپ فاسٹ بریڈر ری ایکٹر مرکز واقع تسوروگا، صوبہ فوکوئی میں زیرِ استعمال ایک کمپیوٹر کے وائرس سے متاثر ہونے کا حال ہی میں انکشاف ہوا ہے، اور اہلکاروں کا خیال ہے کہ اس کے نتیجے میں شاید کمپیوٹر کا کچھ ڈیٹا لیک ہو گیا ہو۔

ٹی بی ایس نے منگل کو خبر دی، جاپان اٹامک انرجی ایجنسی، جو اس مرکز کو چلاتی ہے، کے مطابق، مذکورہ کمپیوٹر کو ڈیوٹی پر موجود مرکز کے ملازمین کمپنی کی کاغذی کاروائی فائل کرنے کے لیے استعمال کر رہے تھے جب 2 جنوری کو وائرس کا سراغ لگا۔

اہلکاروں نے کہا 3 بجے سہ پہر کے قریب کمپیوٹر نے ایک مشکوک بیرونی مقام کے ساتھ پیغام رسانی شروع کر دی۔ ٹی بی ایس نے خبر دی، اگرچہ کمپیوٹر میں کمپنی کی بہت سی حساس ای میلیں، ملازموں کی ڈیٹا شیٹس اور تربیتی روزنامچے پڑے ہوئے تھے، تاہم اہلکاروں نے کہا ان کے خیال میں سیفٹی کو متاثر کرنے والا کوئی ڈیٹا لیک نہیں ہوا۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ کمپیوٹر وائرس سے اس وقت متاثر ہوا جب ویڈیو چلانے والا پروگرام معمول کی سافٹویر اپڈیٹ سر انجام دینے کی کوشش کر رہا تھا۔ جاپان اٹامک انرجی ایجنسی نے کہا، اہلکار اس واقعے کی وجہ کا پتا لگا رہے ہیں اور مستقبل میں ایسی ممکنہ تحفظاتی ناگہانیوں سے بچنے کے لیے منصوبے تخلیق کر رہے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.