ٹوکیو: پولیس نے بدھ کو کہا کہ دو آدمیوں نے کرسمس کی شام واکو گِنزا کے اسٹور سے 35 ملین ین مالیت کی 4.26 قیراط ہیرے کی انگوٹھی چرا لی۔
سانکےئی شمبن نے بدھ کو خبر دی، پولیس رپورٹ کے مطابق دو آدمی اسٹور میں آئے اور شام 6 بجے کے قریب دوسری منزل پر واقع زیورات کے کاؤنٹر پر پہنچے۔ اسٹور کے عملے نے بیان میں کہا کہ یہ دونوں، جو حلیے سے ایشیائی لگتے تھے، واجبی سی انگریزی اور جاپانی میں بات چیت کر رہے تھے۔
ان دونوں آدمیوں نے سیلز گرل سے شو کیس میں پڑی چار انگوٹھیاں دکھانے کو کہا اور اسے قیمت پر کچھ معلومات مہیا کرنے کو کہا۔ اس کے بعد انہوں نے ملازمہ سے کہا کہ نیچے آئے اور انہیں بینک سے کچھ روپیہ حاصل کرنے میں مدد دے تاہم اس نے انکار کر دیا۔ اس کے بعد وہ دونوں چلے گئے۔ جب ملازمہ نے شو کیس میں واپس رکھنے کے لیے انگوٹھیاں ٹرے میں رکھیں تو اسے پتا لگا کہ 35 ملین ین مالیت کی ایک انگوٹھی غائب تھی۔