اشی ہارا نے برخاست شدہ فوجی سربراہ کو ٹوکیو گورنر کے لیے حمایت کی پیشکش کر دی

ٹوکیو: ٹوکیو کے سابق گورنر شینتارو اشی ہارا نے منگل کو اپنی حمایت ایک سابق فوجی سربراہ کے سیاسی مقاصد کے پلڑے میں ڈال دی، جسے اس وقت برخاست کر دیا گیا تھا جب اس نے اصرار کیا کہ جاپان دوسری جنگِ عظیم میں جارح نہیں تھا۔

تیز مزاج 81 سالہ اشی ہارا، جو 2012 تک 13 سال کا عرصہ ٹوکیو کے گورنر رہے، نے کہا ان کے خیال میں شہری حکومت کا اگلا سربراہ سخت گیر ساتھی قوم پرست توشیو تاموگامی کو ہونا چاہیئے، جو کبھی جاپان کی ائیر سیلف ڈیفنس فورس کے چیف آف اسٹاف تھے۔

تاموگامی کو 2008 میں ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا تھا جب انہوں نے کہا کہ دوسری جنگِ عظیم میں جاپان براعظم بھر میں مصیبت کے ذریعے کی بجائے مغربی سامراجیت کے خلاف ایشیائی فصیل تھا۔

سابق جنرل نے رپورٹروں کو بتایا، “میں نے یہ فیصلہ کیا چونکہ یہ ٹوکیو کے تحفظ کے لیے بہترین ہے کہ میں گورنر بنوں”۔

اشی ہارا کی جانب سے ٹوکیو کی گورنری کے عہد میں متنازع سینکاکو جزائر خریدنے کی مہم نے چین کے ساتھ تعلقات کو شدید گراوٹ کا شکار کر دیا، جو بذاتِ خود ان پر دیاؤیو کے نام سے دعویٰ کرتا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.