ٹوکیو: یوکّائچی، صوبہ مئے میں ایک کیمیکل پلانٹ، جو پہلے بھی سیفٹی معائنہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنا تھا، میں جمعرات کو دھماکے نے کم از کم پانچ لوگوں کو ہلاک اور ایک درجن مزید کو زخمی کر دیا۔
پلانٹ کے ایک ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا، یہ دھماکہ پلانٹ پر سہ پہر کی ابتدائی ساعتوں میں ہوا، جب دیکھ بھال کے کارکن ایک حرارت منتقل کرنے والے پرزے پر کام کر رہے تھے جو سلیکان کی مصنوعات بنانے میں استعمال ہوتا ہے۔
“پانچ لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔ 12 لوگ زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے نو کو صرف معمولی زخم آئے ہیں،” صوبہ مئے کی پولیس کی ایک ترجمان خاتون نے کہا۔
ایک اور پولیس ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا یہ پلانٹ، جو متسوبشی میٹریلز کے تحت چلتا ہے، شمسی پینلوں اور گاڑیوں کے پرزے بناتا ہے، جن کے لیے پولیمر سلیکان، ہائیڈروجن اور کلورین استعمال کی جاتی ہے۔
“میں نے ایک دھماکہ سنا اور پلانٹ سے سفید دھواں بلند ہوتے ہوئے دیکھا،” سانکےئی شمبن نے پلانٹ کے نزدیک ہی ایک 56 سالہ کارکن کے حوالے سے بتایا۔
پلانٹ کے ایک اہلکار، ہیروکی موروفوجی نے کہا دھماکے میں دیکھ بھال کے کارکن ملوث تھے، جو انتہائی صنعتی علاقے میں واقع ہیں۔
ٹوکیو میں ایک ترجمان نے کہا، “170 کے قریب لوگ پلانٹ پر کام کر رہے تھے”۔ “پلانٹ پر آپریشن معطل کر دیا گیا ہے۔”