یوکوہاما: ایک 20 سالہ شخص، جسے ریپ اور ڈکیتی کے الزامات پر حراست میں لیا گیا تھا اور جو منگل کو یوکوہاما دفتر برائے استغاثہ کی عمارت سے فرار ہو گیا تھا، کو جمعرات کی سہ پہر یوکوہاما کے پارک سے پکڑ لیا گیا۔
جاپانی میڈیا نے خبر دی کہ یوتا سوگیموتو کو 1 بجے دوپہر سے ذرا ہی دیر قبل ایزومی وارڈ کے ایک پارک میں جنگلاتی علاقے سے حراست میں لیا گیا، جو کاواساکی میں اس عمارت سے قریباً 20 کلومیٹر دور ہے جہاں سے وہ فرار ہوا تھا۔
پولیس نے کہا جب پولیس اس تک پہنچی تو سوگیموتو بھاگ کر ایک چشمے میں گھس گیا تاہم زیادہ دور جانے سے قبل ہی اسے قریباً دس اہلکاروں نے گھیر لیا۔
ٹیلی وژن میں دکھایا گیا کہ پولیس سوگیموتو کو ایک منتظر پولیس کار کی جانب لے جا رہی ہے۔
سوگیموتو کے دو دوستوں کو قریب ہی ایک کار میں دیکھا گیا تھا اور پولیس نے جمعرات کی رات ان سے پوچھ گچھ کی۔
جاپانی میڈیا نے کہا سوگیموتو کے پاس ایک سیل فون تھا، جو اسے ایک واقف کار نے دیا تھا، جس کے ذریعے پولیس نے اس کے محل وقوع کا سراغ لگایا۔
سوگیموتو ایک بڑے پیمانے کی تلاش کاروائی کا ہدف تھا جس میں قریباً 4000 پولیس اہلکاروں، 850 گاڑیوں، سونگھنے والے کتوں، ہیلی کاپٹروں اور کشتیوں نے اس کے فرار کی بعد تلاش کے لیے کاروائی کی۔