ٹوکیو: جاپانی موبائل فون آپریٹر این ٹی ٹی ڈوکومو نے بدھ کو کہا، ٹیکنالوجی فرموں کے ایک عالمی اتحاد کی جانب سے زیرِ تیاری ایک نیا اسمارٹ فون آپریٹنگ سسٹم، جس کا مقصد گوگل اینڈرائیڈ اور ایپل آئی او ایس کا حریف پیدا کرنا ہے، اگلے چند مہینوں میں جاری کیا جا رہا ہے۔
این ٹی ٹی ڈوکومو کے ترجمان جون اوتوری نے اے ایف پی کو بتایا، یہ اوپن سورس پیشکش جسے ٹائزن کہا جاتا ہے، جو لینکس آپریٹنگ سسٹم پر مبنی ہے، متوقع طور پر مارچ سے فروخت کیے جانے والے فونز پر نصب ہو گی۔
اوپن سورس آپریٹنگ سسٹم ملکیتی نہیں ہوتے۔
جاپانی موبائل فون کبھی تازہ ترین ٹیکنالوجیوں کے حوالے سے دنیا کی قیادت کرتے تھے جیسا کہ ڈوکومو کا آئی موڈ، جو دنیا کی اولین موبائل ویب سروس تھی، اور سافٹویر جس میں برقی ادائیگی کے نظام شامل تھے۔
اینڈرائیڈ اور ایپل دنیا میں بڑھتی ہوئی اسمارٹ فون مارکیٹ کے 90 فیصد حصے پر قابض ہیں، جبکہ بلیک بیری اور مائیکروسافٹ کا ونڈوز فون تیسری جگہ کے لیے مسابقت پذیر ہیں۔
مانیچی نے کہا، ایک الگ معاہدے کے تحت این ٹی ٹی ڈوکومو، چین کا نمبر دو موبائل کیرئیر چائنا موبائل اور جنوبی کوریا کا دوسرا بڑا کیرئیر کے ٹی تیز رفتار ایل ٹی ای ٹیکنالوجی استعمال کر کے اس برس اپنے نیٹ ورک شئیر کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، تاکہ اپنے کاروباروں کو بین الاقوامی سطح پر لا سکیں۔