‘پراکسی متعاقب’ استعمال کرنے پر عورت ہراساں کرنے کے الزام میں زیرِ حراست

اوکی ناوا: اوکی ناوا میں پولیس نے ایک 23 سالہ عورت کو حراست میں لیا ہے جب اس نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کو ہراساں کرنے کے لیے ایک “بدلہ” ویب سائٹ کے ذریعے ایک اور عورت کو استعمال کیا۔

پولیس کے مطابق، آیاکا ایشی، جو ایک فوڈ سروس کی ملازمہ ہے اور اوکی ناوا شہر کی رہائشی ہے، ان دو عورتوں میں سے تھی جو ایک آنلائن سابق بوائے فرینڈ سے “بدلہ” لینے کی ویب سائٹ پر ملیں تاکہ سابق رفیقوں کو ہراساں کرنے کا منصوبہ بناتیں۔

ٹی وی آساہی نے خبر دی، اس کے 25 سالہ بوائے فرینڈ، جس کے ہمراہ وہ رہ رہی تھی، نے پچھلے اگست میں جب تعلق توڑ لیا، تو ایشی نے اس کو ایک دھمکی آمیز گمنام خط بھیجا جس میں لکھا تھا،”میں واپس آؤں گی، تمہارے دوستوں کے ذریعے، تمہارے خاندان کے ذریعے، میں آؤں گی”۔

پولیس کے مطابق، ایشی نے یہ خط 27 سالہ مارینا یوکورو کے ذریعے بھیجا، ایک عورت جس سے وہ آنلائن بدلہ فورم پر ملی تھی۔

پولیس نے کہا ایشی نے تمام الزامات سے انکار کیا ہے۔ تاہم، پولیس نے تصدیق کی ہے کہ یوکورو نے ایشی کے سابق بوائے فرینڈ کے خاندان کو کئی مواقع پر مردہ لال بیگ بھیجے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.