ٹوکیو: وزیرِ اعظم شینزو آبے جمعرات کو ترقیاتی قرضوں کے وعدوں کے ہمراہ افریقہ اور مشرقِ وسطی کے دورے پر روانہ ہوئے، جیسا کہ ٹوکیو اس وسائل سے مالا مال علاقے میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے خلاف زور لگا رہا ہے۔
آبے جب موزمبیق کے دارالحکومت ماپوتو میں رکے تو متوقع طور پر 577 ملین ڈالر کے قرضوں کا وعدہ کریں گے، ان کے دورے کا ایک جزو جو انہیں آئیوری کوسٹ، ایتھوپیا اور اومان بھی لے جائے گا۔
زیریں صحارا کا یہ دورہ، جو آٹھ برسوں میں کسی جاپانی وزیرِ اعظم کا پہلا دورہ ہے، افریقہ کا دورہ کرنے کا وعدہ پورا کرے گا جو آبے نے پچھلے برس اس براعظم کے ممالک کی ایک سربراہ ملاقات کی میزبانی کے دوران کیا تھا۔
یہ ایک ایسے وقت بھی ہو رہا ہے جب چینی وزیرِ خارجہ وانگ یی اس ہفتے ایتھوپیا، جبوتی، گھانا اور سینیگال کا دورہ کر رہے ہیں۔
جون میں عالمی ترقی پر ٹوکیو کی عالمی کانفرنس کے موقع پر آبے نے کہا تھا، “افریقہ اگلے چند عشروں کے دوران ترقی کا مرکز ہو گا” اور جاپان کو ایسا عہد کرنا چاہیئے جو دونوں اطراف کے لیے فائدے مند ہو۔
افریقہ پچھلے جنوری میں جاپان میں شدت کے ساتھ مرکزِ توجہ بن گیا تھا جب الجزائری صحرا میں آمیناس گیس پلانٹ کے محاصرے میں 10 جاپانی شہری ہلاک ہو گئے تھے۔