کاواساکی میں متحرک زینے کے حادثے میں 10 زخمی

کاواساکی: بدھ کی صبح دس لوگ اس وقت منہ کے بل لڑھک کر زخمی ہو گئے جب کاواساکی میں ٹوکیو ٹویوکو لائن پر موساشی کسوگی اسٹیشن پر ایک متحرک زینہ اچانک رک گیا۔

پولیس نے کہا، چار آدمی اور چھ خواتین،جن کی عمر 20 سے 80 سال کے درمیان تھی، کو ہسپتال لے جایا گیا اور زخموں کا علاج معالجہ مہیا گیا گیا، اور اضافہ کیا کہ 10 میں سے ایک 39 سالہ شخص کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔

پولیس نے کہا کہ متحرک زینہ 18 سال قبل نصب کیا گیا تھا اور مہینے میں دو بار معمول کی دیکھ بھال کے عمل سے گزرتا ہے۔ اسٹیشن اہلکاروں نے کہا، آخری معائنے کے دوران کوئی غیر معمولی بات نوٹ نہیں کی گئی تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.