سائیتاما: صوبہ سائیتاما کے صحت کے اہلکاروں نے جمعرات کو کہا کہ 24 لوگ گیودا میں ایک کنویئر بیلٹ سوشی ریستوران میں رات کا کھانا کھانے کے بعد بیمار پڑ گئے ہیں۔
اہلکاروں نے کہا 24 افراد کو ہسپتال لے جایا گیا جب انہیں ڈائریا اور قے کی شکایت ہوئی۔ ان میں سے تین کو نورو وائرس بردار ہونے کی تشخیص کی گئی۔ ٹی بی ایس نے خبر دی کہ 10 تا 78 برس کے افراد نے 2 اور 3 جنوری کو گاٹین سوشی ریستوران میں کھانا کھایا تھا۔ اہلکاروں نے کہا، چار اراکینِ عملہ بھی نورو وائرس کا شکار تھے۔
ٹی بی ایس نے خبر دی، 70 کے پیٹے میں ایک شخص، جس نے 2 جنوری کو ریستوران سے کھانا کھایا تھا، 4 جنوری کو ہسپتال میں چل بسا تاہم ہسپتال کے اہلکاروں نے کہا نورو وائرس اس کی وجہ نہیں تھا۔
ریستوران کو ہفتے تک تین ایام کے لیے بند کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔