ایکواڈور میں ہنی مون پر گولی کھانے والی خاتون جاپان واپس لوٹ آئی

ٹوکیو: ایک جاپانی خاتون جس کے خاوند کو ایکواڈور میں ان کے ہنی مون پر گولی مار کر قتل کر دیا گیا، ہفتے کی صبح جاپان واپس لوٹ آئی۔

جاپانی ٹی وی میڈیا نے 27 سالہ ماریکو ہوتیمی کو ناریتا کے ہوائی اڈے پر آمد کی لابی میں دکھایا۔ وہ وہیل چیئر میں تھی، جبکہ اس کی دائیں ٹانگ پر کافی ساری پٹیاں کی ہوئی تھیں۔

ماریکو کے 28 سالہ خاوند تیتسوؤ کو 28 جون کو ایک مسلح گینگ نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ یہ جوڑا اس وقت گوآیا کویل میں اپنے ہوٹل واپس جانے کے لیے ٹیکسی میں سوار تھا۔

تیتسوؤ کی راکھ 6 جنوری کو اس کے والدین اپنے ہمراہ وطن واپس لے آئے تھے۔

مارکیو نے ناریتا پر نامہ نگاروں سے کوئی بات نہیں کی تاہم اس کے والد نے کہا کہ وہ اب بھی صدمے میں ہے۔ انہوں نے صحافیوں سے درخواست کی کہ ان کے اہلخانہ کی نجی زندگی کا خیال رکھیں۔ وہ ہفتے کی سہ پہر کانازاوا شہر میں اپنے گھر لوٹ گئے۔

ایکواڈوری حکومت نے قاتلوں کی گرفتاری تک لے جانے والی معلومات کے لیے 200,000 ڈالر کے برابر انعام کا اعلان کیا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.