ٹوکیو کے اپارٹمنٹ میں ماں کی موت پر عورت سے پوچھ گچھ

ٹوکیو: پولیس نے ہفتے کو کہا کہ انہوں نے ایک 36 سالہ بے روزگار عورت کو حراست میں لے لیا ہے۔ اس عورت پر ٹوکیو کے ایتاباشی وارڈ میں مشترکہ اپارٹمنٹ میں اپنی 72 سالہ ماں کو قتل کرنے کا الزام ہے۔

پولیس کے مطابق، پچھلی جمعرات کی رات اور جمعے کی صبح کے درمیان کسی وقت مذکورہ بیٹی نے غصے کے شدید دورے میں اپنی ماں پر حملہ کر دیا۔ ٹی بی ایس نے جمعے کو دوپہر کے قریب خبر دی کہ پولیس کو ایک عورت کی کال موصول ہوئی ہے۔ عورت نے انہیں بتایا، “میری ماں کے سر سے خون بہ رہا ہے اور وہ بے ہوش پڑی ہے”۔

موقع پر پہنچ کر پولیس نے ماں کی لاش دریافت کی جس کے سر پر زخم تھے۔ پولیس نے کہا کہ اپارٹمنٹ خاصی ابتری کی حالت میں تھا اور ایسا لگتا تھا جیسے یہاں دھینگا مشتی ہوتی رہی ہے۔ ایک پولیس ترجمان کے حوالے سے بتایا گیا کہ قفل توڑنے کے کوئی آثار نہیں تھے۔

پولیس نے بیٹی کو مزید پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا، تاہم اس پر ابھی تک کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.