برقی خادم کار پارک کرے، مالک کو چکر لگانے کی ضرورت نہیں

لاس ویگاس: منظر لاس ویگاس کے ایک پارکنگ لاٹ کا ہے جہاں ایک رینج روور میں بظاہر کوئی نظر نہیں آ رہا۔ گاڑی کچھ متذبذب سے انداز میں چل پڑتی ہے، اور خودبخود پارکنگ کی جگہ پر پہنچ جاتی ہے۔

اس کی وجہ فرانسیسی سامان ساز ادارے والیو کا تیار کردہ “خودکار پارکنگ خادم” نامی ایک نظام ہے۔ یہ نظام اس ہفتے منعقدہ ٹیکنالوجی میلے “کنزیومر الیکٹرونک شو” میں گاڑیوں کے شعبے کے لیے نمائش کردہ جدید ٹیکنالوجیوں میں سے ایک ہے۔

اس نظام کی بدولت ڈرائیور اپنی کاریں پارکنگ لاٹ کے دروازے پر ہی چھوڑ سکتے ہیں۔ اور پارکنگ کی جگہ ڈھونڈ کر پارک کرنے کا کام اس نظام کے سپرد کر دیتے ہیں۔

اس کی وجہ سے پارکنگ کے علاقوں میں عام حادثات سے بچاؤ ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ بوڑھے افراد بھی اپنی کاریں زیادہ کثرت سے استعمال کر سکتے ہیں چونکہ ان کے لیے پارکنگ کے اندر تنگ قسم کے موڑ کاٹنا مشکل ہوتا ہے۔

والیو کے عہدیدار نے کہا، “جیسے جیسے آپ بوڑھے ہوتے ہیں گردن موڑنا مشکل ہو جاتا ہے، چنانچہ متوازی پارکنگ بہت مشکل ہے”۔

“ہمارے تخمینے کے مطابق پارکنگ کے داؤ پیچ موٹر مالکان کے لیے سب سے زیادہ مشکل ہوتے ہیں۔”

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.