بیٹی کو بالکونی میں برہنہ چھوڑنے پر عورت گرفتار

ناگویا: آئچی کی صوبائی پولیس نے ایک 35 سالہ بے روزگار عورت کو حراست میں لیا جس نے اپنی 6 سالہ بیٹی کو بالکونی میں برہنہ چھوڑ دیا تھا۔

پولیس کے مطابق، اس عورت نے الزام کو تسلیم کیا ہے۔ تاہم اس نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ صرف بچی کی تادیب کے لیے تھا۔

سانکے ئی شمبن نے اتوار کو خبر نشر کی جس کے مطابق اس عورت نے دوپہر 2 بجے کے قریب اپنی بچی کو برہنہ کر کے ڈکٹ ٹیپ سے اس کے ہاتھ باندھ دئیے پھر اسے دوسری منزل کی ٹھنڈی بالکونی پر دھکیل دیا۔ وہ کافی دیر تک وہاں بے یار و مددگار پڑی رہی۔ دروازے اور کھڑکیاں مقفل تھیں اور وہ خود سے اپارٹمنٹ میں داخل نہیں ہو سکتی تھی۔

پولیس کے مطابق، مذکورہ عورت اپنی دو بیٹیوں کے ہمراہ اس اپارٹمنٹ عمارت میں اکیلی رہتی ہے۔ 6 سالہ بیٹی کو بالکونی میں دھکیل کر وہ اپنی دوسری بچی کے ساتھ عمارت سے باہر چلی گئی۔ اخبار نے کہا کہ قریباً تین گھنٹوں بعد پڑوسیوں نے بچی کو دیکھا اور پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس نے کہا کہ بچی کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ ان کے مطابق سخت بندھنوں کی وجہ سے بچی کی بائیں کلائی سے خود بہ رہا تھا تاہم جسم پر بظاہر زخم کے نشانات نہیں تھے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.